فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

کراچی (این این آئی) بڑی عید پر سنیما گھروں کی رونق بننے والی فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ٹائٹل ٹریک بھی ریلیز کردیا گیا ہے، جس نے منظر عام پر آتے ہی ہر طرف دھوم مچانا شروع کردی ہے اور ٹریک کی جاندار موسیقی نے سننے والوں کے دِل کے تار چھیڑنا شروع کر دیئے ہیں۔

ہیر بی سہارا نے اپنی آواز سے ٹائٹل ٹریک کو چار چاند لگا دیئے ہیں، چند روز قبل ’ہیر مان جا‘ کا گانا ’ادی مار‘ بھی ریلیز کیا گیا تھا جس نے آتے ہی ہر طرف دھوم مچادی تھی، اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس کے ویوز میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزید اضافہ ہورہا ہے۔فلم ’’ہیرمان جا‘‘ میں خوشیاں بھی ہیں، جذبات بھی، ایکشن بھی ہے تو سسپنس بھی، اس کے علاوہ ناظرین اس کہانی میں بہترین کامیڈی سے بھی خوب لطف اندوز ہوں گے۔ محبت، جذبات، احساس، مستی اور رومانس کے ساتھ بھرپور انٹرٹینمنٹ اس فلم کی خصوصیات ہیں۔’’ہیر مان جا‘‘ کے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی، حریم فاروق اور عارف لاکھانی ہیں جبکہ فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔ ’’ہیر مان جا‘‘ کے مرکزی کردار علی رحمان خان اور حریم فاروق ہیں جبکہ عابد علی، موجز حسن، فیضان شیخ، شمائل خٹک، شاز علی خان، میکال ذوالفقار، احمد علی اکبر، زارا شیخ، امینہ شیخ، سلیم معراج اور دیگر بھی اہم کرداروں میں اپنا جلوہ دکھائیں گے۔موج مستیوں سے بھرپور فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت عید الاضحیٰ پر ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

The post فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020