جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ، نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ، پاک فوج و دیگر ادارے ہائی الرٹ
راولپنڈی(سی پی پی)راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کے باعث طغیانی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا گیا۔جڑواں شہروں میں کالے بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے تو شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ بارش شروع ہوئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔ کئی گھنٹے کی مسلسل موسلا دھار بارش سے راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس پر پاک فوج، ریسکیو 1122 سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ایک موقع پر کٹاریاں کے
مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 15 فٹ سے بھی زیادہ ہوگئی تو انتظامیہ نے خطرے کا پری الرٹ جاری کردیا۔ تاہم پھر دونوں شہروں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا اور اس وقفے کے دوران نالہ لئی میں پانی کی سطح کم ہونے لگی۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، شہری اطمینان رکھیں، پاک فوج کی 10 کور، ٹرپل ون بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں دو گھنٹوں میں 109 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
The post جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ، نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ، پاک فوج و دیگر ادارے ہائی الرٹ appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment