سابق خاتون ماڈل نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

ویٹی کن سٹی(این این آئی) مردوں کے ساتھ سینکڑوں ناکام ملاقاتوں کے بعد تنگ آکر سابق خاتون ماڈل نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق خاتون ماڈل ایلزبتھ ہاڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پالتو کے ساتھ شادی کا فیصلہ مردوں کے ساتھ 220 ناکام ملاقاتوں کے بعد کیا۔ایلزبتھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 سال کے دوران 6 مقامات پر مردوں کے ساتھ 220 ناکام ملاقاتیں کیں جو ایک سانحہ ہے۔49 سالہ سابق

ماڈل کے 80 کی دہائی میں نامور گالفر سیوی بالسٹورس اور مشہور ریسنگ ڈرائیور جیمز ہنٹ کے ساتھ بھی تعلقات رہ چکے ہیں۔ایلزبتھ ہاڈ نے اپنے 6 سالہ پالتو کتے لوگن کے ساتھ شادی کے لیے کیتھولک چرچ سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔سابق ماڈل گرل کا کہنا ہے کہ وہ 20 دیگر افراد کے سامنے کتے کے ساتھ شادی کریں گی، شادی کے موقع پر خود انگوٹھی پہنیں گی جب کہ لوگن ویس (کتا) کوٹ، ٹائی اور ٹاپ ہیٹ پہن کر آئے گا۔

The post سابق خاتون ماڈل نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020