موجیں ختم ،گاڑیوں اور موبائل فون پر بھاری ٹیکس عائد،دھماکہ خیز تفصیلات جاری‎

کراچی(خبرایجنسی) درآمدی گاڑیوں اور موبائل فون پر بھاری ٹیکس عائد ،200ڈالر کے موبائل پر 1680، 350 ڈالرپر 1740روپے ٹیکس دینا ہوگا،ہزار سی سی درآمدی گاڑی پر ڈھائی فیصد، 1800سی سی پر 5 فیصد ڈیوٹی دینا ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق30ڈالر تک مالیت کے موبائل پر 135 روپے ٹیکس ، جبکہ گاڑیوں کی درآمد پر بھاری ٹیکس عائد کر دیئے گئے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق30 تا 100 ڈالر مالیت کے موبائل پر 1320 روپے ٹیکس عائد کر دیا ہے، 100 تا 200 ڈالر کے

موبائل پر 1680 روپے ٹیکس عائد ہو گا۔200تا 350 ڈالر کے موبائل پر 1740 روپے ٹیکس دینا پڑے گا،350تا500ڈالر کے موبائل پر5ہزار400روپے ٹیکس عائد ہو گا،500ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر9ہزار270روپے ٹیکس عائد ہو گا۔دوسری طرف ہزار سی سی گاڑی پر اڑھائی فیصد، 1800 سی سی پر 5 فیصد، 3 ہزار سی سی پر 25 فیصد جبکہ 3 ہزار سے زائد سی سی گاڑی کی درآمد پر 30 فیصد ڈ، 2 ہزار سی سی تک کی مقامی گاڑیوں پر اڑھائی سے 7 فیصد جبکہ اس سے زائد سی سی کی گاڑیوں پر ساڑھے 7 فیصد ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔

The post موجیں ختم ،گاڑیوں اور موبائل فون پر بھاری ٹیکس عائد،دھماکہ خیز تفصیلات جاری‎ appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020