جنرل قمر جاوید باجوہ بھی عرفان صدیقی کے شاگرد،بطور پروفیسر ریٹائر،بعد میں بھی کئی اعلیٰ عہدوں پر فائزرہے،بلڈپریشر،شوگر کے باوجود جیل میں شرمناک سلوک
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز گرفتار ہونے والے عرفان صدیقی کاتعلق راولپنڈی کے علمی خانوادے سے ہے، وہ جماعت اسلامی کے مرحوم رہنمااوردانش ورنعیم صدیقی کے بھانجے ،اسلام آبادہائیکورٹ کے سابق جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے پھوپھی زادہیں ،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق عرفان صدیقی ایف جی سرسیدکالج مال روڈراولپنڈی میں طویل عرصہ درس وتدریس سے منسلک رہے ،آپکے شاگردوں میں دیگرنامورشخصیات کے علاوہجنرل زبیرحیات ، جنرل قمرجاویدباجوہ اوراعجازالحق
بھی شامل ہیں،انکے بھائی ڈاکٹرشاہدصدیقی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلررہ چکے ہیں ،عرفان صدیقی سابق صدررفیق تارڑکے پریس سیکرٹری ،نوازشریف کے سپیچ رائٹراورمشیربھی رہے اورمتعددکتب کے مصنف اور کالم نگاری بھی کرتے رہے ہیں ،ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ بطورپروفیسرریٹائرڈہوئے اوراس کے بعدبھی مختلف اعلیٰ مناصب پرفائزرہے،وہ بلڈپریشراورشوگرکے امراض میں مبتلاہیں ،اسکے باوجودانہیں اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی بجائے سی کلاس میں رکھاگیاہے۔
The post جنرل قمر جاوید باجوہ بھی عرفان صدیقی کے شاگرد،بطور پروفیسر ریٹائر،بعد میں بھی کئی اعلیٰ عہدوں پر فائزرہے،بلڈپریشر،شوگر کے باوجود جیل میں شرمناک سلوک appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment