جس نے آئین توڑا اُس کا سیل گھر کھلوایا، میرا سیل کردیا، خدا ان سے بدلہ لے گا،اسحاق ڈار حکومت پر پھٹ پڑے‎

لندن(آئی این پی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،جس نے آئین توڑا اُس کا سیل گھر کھلوایا، میر ا سیل کیا، خدا ان سے بدلہ لے گا،میڈیکل رپورٹ کے بعد انہوں نے میرے بنک اکائونٹس فریز کیے، میں نے اپنا معاملہ خداکے سپرد کر دیا ہے،مجھے ڈرانے دھمکانے سے کوئی فائدہ نہیں، ان کو تکلیف ہے کہ میں بولتا کیوں ہوں ،مجھے میسیجز بھی ملے ہیں کہ آپ ہمیں ایکسپوز کرتے ہیں ۔اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اب حکومت اوچھے

ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ، میڈیکل رپورٹ کے بعد انہوں نے میرے بنک اکائونٹس فریز کیے۔اس کے بعد انہوں نے میرا پاسپورٹ کینسل کیا ،میرے پاس ایک ڈاکومنٹ ہے اور نہ ہی میرے پاس دوسرے ملکوں کے پاسپورٹس یا سفری دستاویز ہیں میرے بنک سے سارے پیسے نکال کر لے گئے ہیں پاکستان کی تاریخ میں70سال میں یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ جس نے دو دفعہ آئین توڑا جس نے ججوں کو قید کیا اس کے یہ سیل گھر کو کھلواتے ہیں اور اس کے بنک اکائونٹ میں فروزن پیسے مشرف صاحب خود پیسے نکال کر لے گئے ہیں۔

The post جس نے آئین توڑا اُس کا سیل گھر کھلوایا، میرا سیل کردیا، خدا ان سے بدلہ لے گا،اسحاق ڈار حکومت پر پھٹ پڑے‎ appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory