سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے ہونگے
ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز (آج) اتوار سے ہوگا، میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں بھرپور پریکٹس کی۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھلاڑیوں نے تین گھٹے کی ٹریننگ کی جس میں فلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر پاکستان کو سہ فقریقی سیریز کے میچ وینیو پر پریکٹس کی اجازت دی گئی۔ جس سے قومی کرکٹ ٹیم نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پلیئرز کو لیکچر میں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔ سرفراز احمد کو ایک وکٹ لگا کر وکٹ کیپنگ کی مشق بھی کرائی گئی۔سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کاپہلا میچ (آج) اتوار کو پاکستان اور میزبان ٹیم زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹرائنگولر سیریز میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ دو دو میچز کھیلے گی۔ جس کے بعد دو بہتری ٹیموں کے درمیان فائنل آتھ جولائی کو شیڈول ہے۔سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے د رمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔قومی کرکٹ ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت می
Comments
Post a Comment