آصف زرداری اورنوازشریف کے مقابلے میں عمران خان کے دورہ امریکہ پر کتنے اخراجات آئے؟حقیقت جان کر آپ بھی اپنے وزیر اعظم پر فخر کرینگے،رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے دورے پر سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں گیارہ گنا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مقابلے میں 8 گنا کم اخراجات آئے۔ قومی خزانے پر کوئی بھاری بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ عمران خان کا دورہ واشنگٹن تین روزہ رہا۔ 27 رکنی وفد کے ساتھ وزیراعظم کے دورے پر مجموعی اخراجات 67 ہزار 180 ڈالرز رہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ہائے واشنگٹن میں فضائی سفر، قیام و طعام کی مد میں سب سے زیادہ اخراجات سابق صدر زرداری کے دورے پر آئے جس میں لندن کا ٹرانزٹ قیام بھی شامل ہے۔ آصف زرداری نے افغانستان پر سہ فریقی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے 4 تا 8 مئی2009 واشنگٹن کا 26 رکنی وفد کے ساتھ دورہ کیا جس پر 4 کروڑ 84 لاکھ 77 ہزار 56 روپے خرچ ہوئے جب کہ لندن میں دو روزہ ٹرانزٹ قیام پر ایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار 63 روپے کے اخراجات آئے۔ اس طرح واشنگٹن اور لندن جانے پرمجموعی اخراجات 6 کروڑ 5 لاکھ 16 ہزار 119 روپے رہے۔ واشنگٹن میں قیام پر ہوٹل کے اخراجات ایک کروڑ 47 لاکھ 57 ہزار 545 روپے، ٹرانسپورٹ کی مد میں ایک کروڑ 7 لاکھ 72 ہزار 225 روپے، تحائف پر 8 لاکھ 53 ہزار 440 روپے، فضائی سفر کے اخراجات ایک کروڑ 19 لاکھ 52 ہزار 484 روپے اور متفرق اخراجات 70 لاکھ 5 ہزار 58 روپے رہے۔ لندن میں ہوٹل کے قیام پر 61 لاکھ 14 ہزار 658 روپے، ٹرانسپورٹ پر 5 لاکھ 92 ہزار 296 روپے، تحائف پر دو لاکھ 73 ہزار 780 روپے، فضائی سفر پر 39 لاکھ 39 ہزار 160 روپے اور متفرق 3 لاکھ 98 ہزار 862 روپے خرچ ہوئے۔ ٹپ کی مد میں لندن میں 252460 روپے ادا کئے گئے۔

لندن میں ٹی اے ڈی 147223 روپے اور واشنگٹن میں 19 لاکھ 74 ہزار 926 روپے کے رہے۔ واشنگٹن میں طعام پر 1161378 روپے اور لندن میں 320624 روپے کے اخراجات ہوئے۔ اس طرح مجموعی طور پر اخراجات 7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالرز کے رہے۔ جہاں تک سابق وزیراعظم نواز شریف کا تعلق ہے، انہوں نے 20 تا 23 اکتوبر 2013 امریکا کا دوطرفہ دورہ کیا۔

وہ 19 اکتوبر کو ایک روز کے لئے نجی طور پر لندن ٹرانزٹ میں اور واپسی پر 23 اکتوبر کو بھی دو دن کے لئے لندن ٹرانزٹ میں رہے۔ وہ پہلے لندن ٹرانزٹ میں 12 رکنی، واشنگٹن میں 20 رکنی اور واپسی پر لندن کے لئے 12 رکنی وفد کے ساتھ رہے۔ اس طرح وفد کا مجموعی حجم 44 رکنی رہا۔ واشنگٹن میں مجموعی اخراجات 3 کروڑ 85 لاکھ 43 ہزار 529 روپے اور واپسی پر لندن ٹرانزٹ میں اخراجات دو کروڑ دو لاکھ 35 ہزار 844 روپے جب کہ یہ تمام تر مجموعی اخراجات 5 کروڑ 87 لاکھ 79 ہزار 373 روپے کے رہے۔

واشنگٹن میں ہوٹل کا کرایہ ایک کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار 180 روپے اور لندن میں 65 لاکھ 55 ہزار 390 روپے رہا۔ اس طرح مجموعی طور پر اس مد میں دو کروڑ دو لاکھ 25 ہزار 570 روپے ادا کئے گئے۔ واشنگٹن میں تحائف پر 978630 روپے، لندن میں 18819 روپے مجموعی طور پر 997499 روپے خرچ ہوئے۔ واشنگٹن کا فضائی کرایہ 2792210 روپے رہا۔ متفرق اخراجات واشنگٹن میں 705864 روپے اور لندن میں 5957115 روپے رہے جو ایک کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار 559 روپے بنتے ہیں۔

واشنگٹن میں 534500 روپے ٹپس میں دیئے گئے۔ واشنگٹن میں ٹی اے ڈی اے کی مد میں 446479 اور لندن میں 1195797 روپے ادا ہوئے جو مجموعی طور پر 1642276 روپے بنتے ہیں۔ طعام پر واشنگٹن میں 5294492 اور لندن میں 1623801 روپے خرچ ہوئے جس کا مجموعی حجم 6918293 روپے رہے۔ نواز شریف کے ان دوروں کے مجموعی اخراجات 549853.82 ڈالرز ہیں۔ موجودہ وزیراعظم عمران خان نے 20 تا 25 جولائی واشنگٹن کا دورہ کیا۔ وہ 27 رکنی وفد ساتھ لے گئے۔

اس دورے کے مجموعی اخراجات ایک کروڑ 10 لاکھ 51 ہزار 229 روپے رہے۔ ہوٹل کا کرایہ13 لاکھ 58 ہزار 770 روپے، ٹرانسپورٹ پر 92 ہزار 120 روپے، تحائف پر ایک لاکھ 42 ہزار روپے، فضائی کرایہ 60 لاکھ 75 ہزار 800 روپے، متفرق 12 لاکھ 87 ہزار 460 روپے، ٹپس 706001 روپے اور طعام پر 13 لاکھ 89 ہزار 77 روپے کے اخراجات آئے۔ دورہ واشنگٹن پر 67 ہزار 180 ڈالرز کے اخراجات آئے۔ واضح رہے کہ آصف زرداری کے دورے کے موقع پر ڈالر سے شرح مبادلہ 80 روپے 40 پیسے، نواز شریف کے وقت 106 روپے 90 پیسے اور عمران خان کے موقع پر شرح مبادلہ 164 روپے 50 پیسے رہی۔

The post آصف زرداری اورنوازشریف کے مقابلے میں عمران خان کے دورہ امریکہ پر کتنے اخراجات آئے؟حقیقت جان کر آپ بھی اپنے وزیر اعظم پر فخر کرینگے،رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020