صبور علی نے فلموں میں کام کرنے کے لیے شرط رکھ دی

کراچی(این این آئی) معروف پاکستانی ڈرامہ اداکارہ صبور علی نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن ساتھ ہی شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اچھا اسکرپٹ ملا تو ضرور فلموں میں کام کروں گی۔ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے صبور علی نے بتایا کہ میں ایرو ناٹیکل انجینئر بننا چاہتی تھی لیکن میرا اداکارہ بننا محض ایک اتفاق تھا کیوں کہ میں بہت شرمیلی تھی لیکن شروع سے ہی گلوکاری اور اداکاری کرنے کی شوقین تھی، میرے ساتھ ہونے والا اتفاق میرے لیے بہترین ثابت ہوا اور اب میں اس شعبے میں

ڈھل چکی ہوں اور اس سے محبت کرتی ہوں۔صبور علی نے یہ بھی کہا کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ میرے بہت سے شوق ہیں لیکن ان میں سب سے زیادہ شوق مجھے لکھنے کا ہے، لوگ مجھے ہمیشہ ہاتھ میں پین اور نوٹ بک پکڑے دیکھیں گے اگر میرے سامنے اداکاری کے سوا کوئی دوسرا انتخاب ہوتا تو میں انٹیریئر ڈیزائنر ہوتی۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سلور اسکرین نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے لیکن بڑی اسکرین پر کام کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے، مستقبل میں اگر مجھے اچھا اسکرپٹ ملا تو میں ضرور فلموں میں کام کروں گی۔

The post صبور علی نے فلموں میں کام کرنے کے لیے شرط رکھ دی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020