’’سپراسٹار‘‘کا ایک اور گانا ریلیز، فلم رواں سال عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

کراچی (این این آئی)پاکستا نی فلم ’’سپراسٹار‘‘ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور اب اس کا ایک اور گانا ریلیز کردیا گیا۔اس فلم کے نئے گانے کو سن کر یقیناً کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جسے رقص کرنے کا دل نہ چاہے۔فلم کے مرکزی اداکار بلال اشرف اس فلم میں ایک کامیاب اداکار کا کردار نبھارہے ہیں اور اس گانے کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ ان کے کیریئر کے اس موڑ پر لی جب وہ اپنی کسی فلم کی شوٹنگ کررہے تھے۔’’دھڑک بھڑک‘‘گانے میں بلال اشرف کے ساتھ کبریٰ خان بھی موجود ہیں، جو شاید اس فلم

میں ایک مختصر کردار کے لیے ایک اداکارہ ہی بنی ہیں۔ویسے تو گانے کی گلوکاری اور میوزک متاثر کن ہے، تاہم کہیں نا کہیں اس گانے کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہے ہے کہ اس کا اسٹائل بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے گانے ’’تاتڑ تاتڑ ‘‘سے متاثر ہے۔اس گانے کی گلوکار شیراز اوپل اور رختیما مکھرجی نے کی، جبکہ گانے کو ممبئی سے تعلق رکھنے والے شفاعت علی نے پروڈیوس کیا۔یاد رہے کہ فلم’’سپراسٹار‘‘ میں ماہرہ خان بھی مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔فلم رواں سال عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

The post ’’سپراسٹار‘‘کا ایک اور گانا ریلیز، فلم رواں سال عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020