کمپنیوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے ،دوائوں کی قیمتوں میں 35 سے 200 فیصد تک اضافہ
اسلام آباد(صباح نیوز) ادویہ ساز اداروں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ایس آر او کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر من مانا اضافہ کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ادویہ ساز اداروں نے یک دم دوائوں کی قیمتوں میں35 سے 200 فیصد تک اضافہ کردیا ۔ آخری ایس آر او کے تحت ادویات کی قیمتوں میں9 سے 15فیصد اضافہ کیا گیا تھا،مگر ادویہ ساز کمپنیوں نے 35سے 200فیصد تک اضافہ کیا ہے۔
The post کمپنیوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے ،دوائوں کی قیمتوں میں 35 سے 200 فیصد تک اضافہ appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment