28کروڑ روپے واپس کر یں ورنہ جاتی عمرہ کی چار دیواری گرا دینگے ،حکومت کی نوازشریف کو دھمکی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ  اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف 28 کروڑ روپے واپس کر یں ورنہ جاتی عمرہ کی چار دیواری گرا دینگے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے منڈی فیض آباد میں ڈگری کالج برائے خواتین کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا عمران خان نے لٹیروں کو این آر او نہ دینے کا عزم کر رکھا ہے، نواز شریف ایک نااہل اور نالائق شخص ہے جسے مریم صفدر نے

بھی تسلیم کر لیا ہے،نواز شریف نے سال 2013تا 2017تک 92 غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 83کروڑ 50لاکھ روپے خرچ کیے جبکہ آصف علی زرداری نے 134دوروں پر ملکی خزانے سے 1ایک 42کروڑ 15لاکھ روپے خرچکیے ہیں،حکومت لوٹی گئی ایک ایک پائی واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کر ائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور میں اسحاق ڈار کا  بنگلہ بھی سیل کردیا گیا تھا۔

The post 28کروڑ روپے واپس کر یں ورنہ جاتی عمرہ کی چار دیواری گرا دینگے ،حکومت کی نوازشریف کو دھمکی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory