پاک فوج کا طیارہ گرکرتباہ،‎ 2 پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سمیت 17افراد جاں بحق ‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سمیت 17افراد جاں بحق ۔نجی ٹی وی کے مطابق طیارہ رہائشی علاقے کے قریب گرا جس سے قریبی گھروں میں آگ لگ گئی، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور ملبے تلے افراد کو نکالا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر راولپنڈی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ ملبے تلے دبے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے

ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حادثے کے بعد راولپنڈی کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ادھرپاآئی ایس پی آرکے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔ شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ ثاقب اور لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ وسیم شامل ہیں، ان کے علاوہ نائب صوبیدارافضل، حوالدارامین اور حوالدار رحمت بھی شہداء میں شامل ہیں۔وزیر اعظم نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

The post پاک فوج کا طیارہ گرکرتباہ،‎ 2 پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سمیت 17افراد جاں بحق ‎‎ appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory