امریکی کبھی مذاکرات کے لیے قابل اعتبار نہیں رہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

تہران (این این آئی)امریکی کبھی مذاکرات کے لییقابلِ اعتبار نہیں رہے ہیں اور نہ وہ مستقبل میں کبھی ایسے ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ایرانی پارلیمان کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن اور جوہری کمیٹی کے چیئرمین محمد ابراہیم رضائی نے ایک بیان میں کہی ۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا کی حالیہ پابندیاں امریکی حکام کی مایوسی اور تشویش کی مظہر ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکا اپنی بین الاقوامی شہرت کھو چکا ہے اور امریکی حکومت کے حکام بھی اپنی قدر کھو چکے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکا کی ایران کے خلاف تدبیریں ناکامی سے دوچار ہوچکی ہیں۔ایران کے رپبرِ اعلیٰ اور دوسرے عہدے داروں کے خلاف امریکا کی حالیہ پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ابراہیم رضائی نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ان کی مایوسی اور بے چینی کی حالت کو ظاہر کرتے ہیں اور ان کے تمام اقدامات اور الفاظ ایک دوسرے سے باہم متصادم ہیں۔امریکا نے حال ہی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دوسرے عہدے داروں کے خلاف نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔علی خامنہ ای نے 20 جون کو جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے تہران میں ملاقات کے موقع پر اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا تھا اور امریکا کے اقدامات کو مایوسی کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔ جاپانی وزیراعظم نے اس ملاقات میں ایرانی رہبرِ اعلیٰ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک پیغام پہنچایا تھا۔

The post امریکی کبھی مذاکرات کے لیے قابل اعتبار نہیں رہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020