پرویز خٹک کا بھانجا بھی غیر قانونی کام میں ملوث نکلا، انکوائری رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
پشاور (صباح نیوز) وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک کے بھانجے کے خلاف نیب کی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم اے نوشہرہ میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ احد خٹک سمیت 15افراد غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار قرار دیئے گئے ہیں۔ تحصیل ناظم، سابق نائب ناظم اور سابق ایڈمنسٹریٹر نوشہرہ بھی ذمہ دار قرار دیئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان نے 2013سے 2018تک ٹی ایم اے نوشہرہ میں غیر قانونی بھرتیاں کیں اور تقریباً 144افراد کو بھرتی کیا گیا۔ احد خٹک ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے اور انہوں نے یہ بھرتیاں کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق میرٹ کے بر عکس افراد کو ترجیح دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھرتی کے عمل میں غیر قانونی طریقہ اپنایا گیا۔
The post پرویز خٹک کا بھانجا بھی غیر قانونی کام میں ملوث نکلا، انکوائری رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment