الریاض میٹرو ٹرین چل پڑی، قصر اسٹیشن تک آزمائشی سفر، یومیہ کتنے افراد سفر کرسکیں گے؟پڑھئے تفصیلات

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کو دوسرے شہروں سے میٹرو ٹرین کے ذریعے ملانے والی ریل سروس کا آزمائشی سفر شروع ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے آزمائشی ٹرین سروس نے مغربی الریاض سے قصر اسٹیشن تک کا سفر کیا۔ آزمائشی ٹرین چلانے والے ایک نوجوان نے ٹرین کی آزمائشی سروس کی ایک فوٹیج تیار کی ہے جو میٹرو کے آزمائشی سفر سے متعلق اہم معلومات کی حامل ہے۔

آزمائشی سروس میں ریل گاڑیوں اور مسافروں کے تحفظ کے حوالے سے کئی اقدامات کئے گئے۔ ان میں ریل گاڑیوں بوگیوں کی اچھی طرح دیکھ بحال، ریلوے کپتان کے ساتھ اور بغیر کپتان کے پٹی پرٹرین چلانے کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی الریاض ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک فوٹیج میں بتایا گیا کہ ریاض ٹرین کے لیے 42 کلو میٹر پرمشتمل پٹری بچھائی گئی ہے۔ اس کا آغاز مکہ روڈ پلیٹ فارم سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد راستے میں آنے والے دیگراہم اسٹیشنوں میں طویق، اسٹیشن، دوق، مغربی دارالحکومت اسٹیشن، شاہراہ عائشہ بنت ابو بکر،ظہرہ البدیعہ، سلطانہ کالونی، الجرادیہ،عدالت آڈیٹوریم اسٹیشن اور آخر میں قصر الحکم اسٹیشن پر اختتام ہوتا ہے۔خیال رہے کہ مجموعی طورپر الریاض میٹرو ٹرین پروجیکٹ 6 مختلف ریلوے لائنوں پرمشتمل منصوبہ ہے جس کی کل مسافت 176 کلو میٹر ہے۔ سعودی عرب میں بجلی پرچلنے والی مسافر اورمال بردار ٹرین کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے۔الریاض ریلوے لائن سے یومیہ اڑھائی لاکھ افراد سفر کرنے کے ساتھ 4 لاکھ لیٹر ایندھن بھی ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ سعودی عرب میں یہ ماحول دوست ریلوے پروجیکٹ ہے جو کم سے کم فضائی آلودگی کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد سڑکوںپر ٹریکف کا بوجھ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی

The post الریاض میٹرو ٹرین چل پڑی، قصر اسٹیشن تک آزمائشی سفر، یومیہ کتنے افراد سفر کرسکیں گے؟پڑھئے تفصیلات appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory