اداکاراب فلموں میں گرل فرینڈز کو کاسٹ کر رہے ہیں، اداکارہ ملکا شراوت نے بولی وڈ کے حوالے سے نیا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ میں اقربا پروری پر وقتا بوقتا بات ہوتی رہتی ہے اور کئی نامور اداکار یہ اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ انڈسٹری میں اقربا پروری موجود ہے۔علاوہ ازیں بولی وڈ میں کام کے بدلے جنسی تعلقات اور رومانس کی باتیں بھی ہوتی آئی ہیں اور ماضی میں آئٹم گرل ملکا شراوت بھی یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ ماضی میں انہیں کام کے بدلے جنسی تعلقات کا مطالبہ کیا گیا۔

اداکارہ نے جولائی 2018 میں انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں ان سے کہا گیا کہ جس طرح وہ اسکرین پر لوگوں سے رومانس کرتی ہیں، اسی طرح آف اسکرین بھی رومانس کریں گی تو فلموں میں کام ملے گا۔ملکا شراوت نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں آف اسکرین رومانس سے انکار کے باعث کئی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ اور اب انہوں نے بولی وڈ کے حوالے سے نیا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔اداکارہ ملکا شراوت میں فلموں میں کم آنے کی وجہ سے بتاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اداکار فلم میں انہیں کاسٹ کرنے کے بجائے اپنی گرل فرینڈز کو ترجیح دے رہے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ بولی وڈ ہیروز اپنی فلموں میں انہیں کاسٹ کرنے کے بجائے اپنی گرل فرینڈز کو کاسٹ کر رہے ہیں۔ملکا شراوت نے کسی بھی اداکار کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں ہر معاملے اور مسئلے پر رائے رکھنے اور آواز اٹھانے کی وجہ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے اور انہوں نے کئی اداکاروں کو اپنی فلموں میں ان کی جگہ گرل فرینڈز کو کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا۔اداکارہ نے کسی بھی فلم یا کسی بھی اداکار کی گرل فرینڈ کا نام لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں اس وقت سے نظر انداز کیا جانے لگا ہے جب سے بولی وڈ میں خواتین کی اہمیت و حیثیت پر بات کرنے سمیت دیگر معاملات پر اپنی رائے دینے لگی ہیں۔اداکارہ کے مطابق جب وہ ماضی میں خواتین کے حقوق اور بولی وڈ میں خواتین کی عزت و حیثیت پر بات کرتی تھیں تو کسی کو ان کی بات سمجھ نہیں آتی تھی، اب حالات کچھ بدلنے لگے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں کچھ اداکاروں کی وجہ سے 20 سے 30 فلموں میں کام نہیں مل سکا۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے خود کچھ بولی وڈ اداکاروں کو یہ دوسروں سے یہ کہتا سنا کہ ملکا شراوت بہت بولتی ہے اور ہر مسئلے پر بولتی ہے اس لیے اسے فلموں میں کاسٹ مت کریں۔

The post اداکاراب فلموں میں گرل فرینڈز کو کاسٹ کر رہے ہیں، اداکارہ ملکا شراوت نے بولی وڈ کے حوالے سے نیا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020