یاسر حسین کا ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ

کراچی(این این آئی) اداکار و کامیڈین یاسر حسین نے اداکارہ ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کی تلقین کردی۔یاسر حسین نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ سوال کریں مگر ایسے نہیں کہ میں ہی پھنس جاؤں جس پر ایک صارف نے فوری موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ بہترین اداکارہ کیلئے اقراء اور ماہرہ خان میں سے کس اداکارہ کا انتخاب کریں گے؟صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر یاسر حسین نے اقراء عزیز کو بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے ماہرہ خان سے متعلق کہا کہ اگر ماہرہ خان اداکاری سیکھ لیں تو پھر ماہرہ ہی

بہترین اداکارہ ہوں گی۔یاسر حسین کے اس رد عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید بھی کی۔ آمنہ نامی صارف نے کہا کہ یاسر حسین کو غیر ضروری باتوں سے اجتناب برتنے کی ضرورت ہے،  در حقیقت یہ شہرت حاصل کرنے کے بے ہودہ طریقے ہیں۔حریم نامی صارف نے یاسر حسین کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں انتہائی بدتمیز قرار دیا۔واضح رہے کہ یاسر حسین کچھ ماہ قبل اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اس بار انہوں نے ماہرہ خان کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

The post یاسر حسین کا ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory