بحرین : اعلیٰ اپیل عدالت کا 92 افرادکی شہریت کی تنسیخ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم

منامہ(این این آئی)بحرین کی ایک اعلیٰ اپیل عدالت نے 90 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔قبل ازیں ایک ماتحت عدالت نے بحرینی حزب اللہ کے نام سے دہشت گرد گروپ تشکیل دینے کے الزام میں ان افراد کی شہریت منسوخ کردی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ماتحت عدالت نے اس کیس میں ماخوذ 69 مدعا علیہان کو عمر قید ، 39 کو 10 سال اور 23 کو سات سال ، ایک کو پانچ سال اور چھے کو تین ، تین سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔تیس افراد کو ان پر عاید الزامات سے برّی کردیا گیا تھا۔ اس

عدالت نے مجموعی طور پر 138 ملزموں کی قومیت ضبط کرنے کا فیصلہ سنا یا تھا۔گذشتہ سال ستمبر میں بحرین کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا تھا کہ اس کو نظامت برائے تفتیش ِجرائم ( سی آئی ڈی) کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کے ایک سیل کی تشکیل سے متعلق رپورٹ موصول ہوئی تھی۔یہ گروپ ایرانی نظام کے لیڈروں کے ایما پر تشکیل دیا گیا تھا اور انھوں ہی نے ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کو مختلف دہشت گرد دھڑوں کے عناصر کو اکٹھا کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ وہ بحرین میں دہشت گردی کے حملے کر سکیں۔

The post بحرین : اعلیٰ اپیل عدالت کا 92 افرادکی شہریت کی تنسیخ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020