حوثی ملیشیا نے امدادی سامان لینے والے یمنی شہری بھون ڈالے، 4 جاں بحق
صنعاء(این این آئی )یمن کے جنوب مغربی شہر تعز میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے امدادی سامان کے حصول کے لیے جمع شہریوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ادھر اتحادی طیاروں نے مستبا ڈار یکٹوریٹ میں الطینہ گائوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور ان کی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
ایک گاڑی پر گرنے والے گولے نے اس پر سوار تمام جنگجو ہلاک کردئیے،عینی شاہدین نے عرب ٹی وی کوبتایاکہ حوثی ملیشیا نے توپ خانے کی مدد سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بے گناہ بچے اور دیگر شہری مارے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے حوض الاشراف کالونی میں امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والے شہریوں پر ہاون طرز کے راکٹ برسائے جس سے متعدد شہری جاں بحق ہو گئے۔خیال رہے کہ تعز گورنری میں حوثی ملیشیا کی طرف سے شہری آباد پر مسلسل گولہ باری اور راکٹ حملوں میں سیکڑوں شہری جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں شمال مغربی گورنری حج میں عرب اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں دسیوں حوثی شدت پسند ہلاک اور زخمی ہو گئے۔یمنی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ اتحادی طیاروں نے مستبا ڈار یکٹوریٹ میں الطینہ گائوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور ان کی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں33 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ایک گاڑی پر گرنے والے گولے نے اس پر سوار تمام جنگجو ہلاک کردئیے۔
The post حوثی ملیشیا نے امدادی سامان لینے والے یمنی شہری بھون ڈالے، 4 جاں بحق appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment