ملکا شراوت تقریباً 2 سال بعد اسکرین پر دکھائی دیں گی

ممبئی (این این آئی)42 سالہ ملکا شراوت جلد ہی ریلیز ہونے والی ہارر کامیڈی فلم’ ’بو۔۔ سب کی پھٹے گی‘‘ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ملکا شراوت تقریباً 2سال بعد اسکرین پر دکھائی دیں گی، ان کی آخری فلم ’زینت‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، اس سے قبل وہ 2015 کی فلم ’ڈرٹی پولٹکس‘ میں نظر آئی تھیں۔ملکا شراوت نے 2016 میں چینی فلم انڈسٹری کا رخ کیا اور وہ ‘ٹائم ریڈرز‘

میں ایکشن میں دکھائی دیں۔ملکا شراوت نے 2002 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا، تاہم انہیں شہرت 2004 کی ہارر رومانٹک فلم ’مرڈر‘ سے ملی، وہ اب تک 3 درجن سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ملائکا شراوت نے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد آئٹم سانگس پر بھی شاندار پرفارمنس کی، ان کے مشہور گانوں میں ’جلیبی بائی، شالو کے ٹھمکے، لیلیٰ اور گاگھرا‘ شامل ہیں۔

The post ملکا شراوت تقریباً 2 سال بعد اسکرین پر دکھائی دیں گی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020