موجودہ مقام پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا بلکہ اس کے پیچھے انتھک اورمسلسل محنت ہے : نیلم منیر

لاہور(این این آئی) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ موجودہ مقام کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا بلکہ اس کے پیچھے انتھک اور مسلسل محنت ہے ،کیرئیر کے دوران کئی رکاوٹیں آئیں لیکن میں نے اپنا سفر جاری رکھا تب جا کر میری پہچان ہوئی۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں ابھی تک اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوں اور سمجھتی ہوں کہ مجھے ابھی بہت کچھ اور کرنا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے لیے تمام

اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ایک جیسا ہے اور سب کو عزت دیتی ہوں اور اس کے مقابلے میں مجھے بھی عزت ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ایسے کردار نبھانا چاہتی ہوں جو میرے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہو جائیں اور مجھے ان کرداروں کی نسبت یاد کیا جائے ۔ اداکارہ نے کہا کہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم رانگ نمبر ٹو سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور مجھے قوی امید ہے کہ میرے پرستار میرے کردار کو ضرور پسند کریں گے ۔

The post موجودہ مقام پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا بلکہ اس کے پیچھے انتھک اورمسلسل محنت ہے : نیلم منیر appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020