خوابوں کی تکمیل اور منزل پانے کیلئے بھرپور محنت اور لگن سے کام کرنا پڑتا ہے ‘ مہک نور

لاہور(این این آئی)نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ خوابوں کی تکمیل اور منزل کو پانے کیلئے بھرپور محنت اور لگن سے کام کرنا پڑتا ہے ،کبھی بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوتی بلکہ عاجزی اور محنت کے ساتھ اپنا کام کرتی ہوں اس لئے میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے شوبز میں قدم رکھا تو یہ تہیہ کیا تھاکہ خوابوں کی تکمیل کیلئے جتنی بھی محنت کرنا پڑی اس سے

دریغ نہیں کروں گی لیکن شارٹ کٹ نہیں اپنائوں گی ۔اس طرح کی سیڑھی چڑھ کر حاصل کیا گیا مقام اور شہرت عارضی ہوتی ہے اور بھرپور محنت سے حاصل ہونے والی شہرت پائیدار ہوتی ہے ۔ ماہ نور نے کہا کہ میرا کسی اداکارہ سے کوئی مقابلہ نہیں بلکہ میں خود سے مقابلہ کرتی ہوں اور اپنی سب سے بڑی ناقد ہوں ، ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے جس سے وقت کیساتھ ساتھ میر ے کام میں نکھار پیدا ہوا ہے ۔

The post خوابوں کی تکمیل اور منزل پانے کیلئے بھرپور محنت اور لگن سے کام کرنا پڑتا ہے ‘ مہک نور appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory