حکومت کی کوئی لائف نہیں ، اسٹائل بتا رہا ہے زیادہ دیر نہیں چلے گی ، زر داری کا دعویٰ ، عید کے بعد کیا کام کرنیکا اعلان کردیا؟

اسلام آباد(این این آئی)سابق صدر آصف علی زر داری نے ایک بار پھر کہا ہے کہ احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی ، حکومت کا اسٹائل بتارہاہے یہ نہیں چلے گی ،انشاء اللہ اپوزیشن عید کے بعد ملکر تحریک چلائیگی ۔ جمعرات کو آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یا احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اس حکومت کی کوئی لائف نہیں، حکومت

کا اسٹائل بتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی ۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن عید کے بعدملکر تحریک چلانے جا رہی ہے؟۔آصف علی زر داری نے جواب دیا کہ انشاء اللہ ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے سوال پر آصف زرداری کو چپ لگ گئی ۔ سابق صدر نے منہ پر انگلی رکھ کر چپ رہنے کا عندیہ دیا ۔ صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کیا کرنے جارہی ہے تاہم آصف زرداری خاموش رہے۔

The post حکومت کی کوئی لائف نہیں ، اسٹائل بتا رہا ہے زیادہ دیر نہیں چلے گی ، زر داری کا دعویٰ ، عید کے بعد کیا کام کرنیکا اعلان کردیا؟ appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

3بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،3غیر ملکی میڈیا ہاؤسز میں 3 ارب تقسیم ،الیکشن سے پہلے اور الیکشن والے دن کیا بھیانک منصوبہ بنایا گیا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات

Australia inflation edges up but still below target

British author accuses Meghan Markle of ‘buying her own book’ in thousands