اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟ تاریخ اور وقت کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کو صبح 10 بجے ہوگی۔ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کو ہوگی۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری حج پر جائیں گے اور ان خوش نصیبوں کے لیے قرعہ اندازی پیرکی صبح 10 بجے ہوگی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پہلی قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے درخواست گزار دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کومزید 15 ہزار 790 افراد کے لیے کوٹہ دیا تھا۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری اور 6 ہزار 316 افراد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے زریعے حج پر جائیں گے۔

The post اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟ تاریخ اور وقت کا اعلان کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020