محسن داوڑ گرفتار،جانتے ہیں پی ٹی ایم کا رہنما کہاں چھپا ہوا تھا؟
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کو گرفتار کرلیا گیا ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کو گرفتار کرلیا گیا ،وہ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرار ہو گئے تھے ۔سکیورٹی فورسز نے انہیں شمالی وزیرستان سے گرفتار کیا ۔
ذرائع کے مطابق اب انہیں عدالت میں پیش کیا جائیگا جہاں سے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ علی وزیربھی اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہیں ۔ شمالی وزیرستان پر پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک جوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ 3حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔
The post محسن داوڑ گرفتار،جانتے ہیں پی ٹی ایم کا رہنما کہاں چھپا ہوا تھا؟ appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment