اصل اسٹیج کی بحالی کیلئے انفرادی اور اجتماعی کوششیں کرنیکی ضرورت ہے : مسعود اختر
لاہور(این این آئی)سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ اصل اسٹیج کی بحالی کیلئے انفرادی اور اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ، شوبز میں کئی دہائیاں گزار چکا ہوں لیکن آج بھی کچھ نیا سیکھنے کی کوشش ہوتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں مسعود اختر نے کہا کہ ہمارے دور کا اسٹیج تفریح کے ساتھ ساتھ اصلاح کا بھی موثر پلیٹ فارم تھا اور ڈرامہ دیکھنے کر جانے والے لوگ اس کے موضوع کو زیر بحث لاتے تھے ۔ آج بد قسمتی سے اسٹیج پر ایسا کچھ نہیں ہے جسے ڈرامہ بین واپس جا کر زیر
بحث لائیں ۔ اصل اسٹیج کی بحالی کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ مسعود اختر نے مزید کہا کہ ٹی وی پر ایسا ہی کچھ دکھایا جارہا ہے اور معاشرے کے سلگتے مسائل کو کہانی کی شکل نہیں دی جاتی ۔بعض ایسے موضوعات ہیں جس سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب نہیں ہو رہے ۔ ہم ٹی وی کے ذریعے کیوں اصلاح کا پہلو اجاگر نہیں کرتے اور ایسے موضوعات کیوں اجاگر کرتے ہیں جس سے نوجوان نسل غلط راہ لیتی ہے ۔ہمیں اجتماعی طو رپر مثبت سوچ اپنانا ہو گی ۔
The post اصل اسٹیج کی بحالی کیلئے انفرادی اور اجتماعی کوششیں کرنیکی ضرورت ہے : مسعود اختر appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment