عمرہ کی ادائیگی، حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی 

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اقدام کیاہے،جس کے تحت سرکاری ملازمین عید تک متعلقہ مجازاتھارٹی سے اجازت لے کرعمرہ کیلئے سعودی عرب جاسکیں گے اورانہیں این او سی

کیلئے وزیراعلیٰ آفس سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ آفس سے این اوسی لینے کی شرط عید تک ختم کی ہے اوراس اقدام سے سرکاری ملازمین کیلئے عمرہ کیلئے بیرون ملک روانگی کے مراحل آسان ہوں گے۔

The post عمرہ کی ادائیگی، حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی  appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory