’’ہمیں رٹا کر لایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی زندہ باد کہنا ہے ‘‘ ملائیشیا سے آنیوالے پاکستانی شہری نے زلفی بخاری کو سب کے سامنے شرمندہ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کی خصوصی پرواز ملائیشیا میں پھنسے 320 پاکستانیوں کو لے کر گزشتہ شب وطن واپس پہنچی تو ائیرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ ایک طرف جہاں حکومت کے اس اقدام کو سراہا گیا وہیں ملائیشیا سے واپس آنے والے ایک پاکستانی نے زلفی بخاری کو سب کے سامنے شرمندہ

کر کے رکھ دیا، ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وطن واپس پہنچنے والے ایک پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری یہاں فوٹو سیشن کے لیے آئے ہیں، بلاشبہ یہ ان کی کوشش ہے جو انہوں نے کی ہے ہم ان کی کوشش کو سراہتے ہیں ، پاکستان زندہ باد، پاکستان تحریک انصاف زندہ باد، سرور خان زندہ باد ،زلفی بخاری زندہ باد ۔پاکستانی شہری نے کہا کہ یہ سب ہمیں پیچھے سے ہی رٹایا گیا تھا کہ یہ چیزیں رٹ لو۔

The post ’’ہمیں رٹا کر لایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی زندہ باد کہنا ہے ‘‘ ملائیشیا سے آنیوالے پاکستانی شہری نے زلفی بخاری کو سب کے سامنے شرمندہ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory