روس بھی ایران کے حق میں بول پڑا ، عرب ممالک کو دوٹوک پیغام جاری کر دیا
ماسکو(این این آئی)روس نے زور دیا ہے کہ عرب ممالک عدم جارحیت معاہدے کی ایرانی پیشکش قبول کرلیں، اس سلسلے میں روس معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے تیار ہے۔روس کے نائب وزیر دفاع سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران نے
عدم جارحیت کے معاہدے کی پیشکش بروقت کی ہے، امید ہے خلیجی تعاون کونسل اجلاس کے شرکاء ایران اور روس کی بات سنیں گے اور یہ پیشکش قبول کرلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
The post روس بھی ایران کے حق میں بول پڑا ، عرب ممالک کو دوٹوک پیغام جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment