رانی مکھرجی اور ابھیشک بچن 14 سال بعد ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے

نیویارک (این این آئی)مشہور بھارتی جوڑی ’ بنٹی اور ببلی ‘ ایک بار پھر فلمی میدان میں جلوے دکھانے کیلئے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’ بنٹی اور ببلی ‘ کی معروف جوڑی یعنی رانی مکھرجی اور ابھیشک بچن 14 سال بعد ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔2005 میں بننے والی فلم بنٹی اور ببلی کا سیکوئل بننے جا رہا

ہے جس کا نام ’ بنٹی اور ببلی اگین‘ رکھا گیا ہے ، فلم کے سیٹ پر کام بھی جاری ہیجبکہ فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہو جائے گی ۔بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کو بھی فلموں سے غائب ہوئے کافی عرصہ بیت گیا ہے مگر اب ساتھی فنکارابھیشک بچن کے ساتھ ان کی واپسی ہونے جارہی ہے۔واضح رہے کہ دونوں ادکار بہترین دوست تھے اور ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

The post رانی مکھرجی اور ابھیشک بچن 14 سال بعد ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020