ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم دی آئوٹ سائیڈرکانیاٹریلر جاری ، فلم 14جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (این این آئی)ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’’دی آئوٹ سائیڈر ‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ٹموتھی ووڈورڈکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ریلوے کے ایک ایسے مزدورکے گرد گھوم رہی ہے جو جرائم کی دنیا کارخ کرلیتا ہے تاہم اپنے قصبے پر قبضے
کے بعد اسے اپنے خاندان اور عدل میں سے ایک راستہ چننا پڑتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جون فو،ٹریس ایڈکنز،سیان پیٹرک،کیوی لیمین،پیٹر شیرائیکو اور ڈینی ٹریجوسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔لیوک ٹیلر اور پیٹرک ڈیپیٹرز کی مشترکہ پروڈیو س کردہ ایکشن اور سسپنس سے بھرپور یہ فلم 14جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
The post ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم دی آئوٹ سائیڈرکانیاٹریلر جاری ، فلم 14جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment