سعودی عرب پرشامی عازمین حج کو روکنے کا الزام بے بنیاد ہے،اپوزیشن

دمشق(این این آئی)شامی اپوزیشن اتحاد نے اسد رجیم کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں سعودی عرب پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ شامی عازمین حج کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کررہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شامی اپوزیشن اتحاد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب شامی شہریوں کو حج و عمرہ کی ادائی کے لیے تمام سہولیات فراہم کررہا ہے مگر اسد رجیم کے وزیر برائے مذہبی امور واوقاف کی طرف

سے سعودی عرب پر عازمین حج کو روکنے کا بے بنیاد الزام عاید کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیاکہ شامی اپوزیشن کی سپریم کمیٹی برائے حج وعمرہ گذشتہ سات سال سے سعودی عرب کے ساتھ رابطے میں ہے اور عازمین حج کو سعودیہ کی طرف سے مسلسل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 2019ء کے دوران 22500 شامی شہری فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ آئندہ برسوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

The post سعودی عرب پرشامی عازمین حج کو روکنے کا الزام بے بنیاد ہے،اپوزیشن appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory