بڑی پریشانی سے چھٹکارہ!دبئی ائیر پورٹ پر مسافروں کیلئے نئی حیران کن سہولت کا آغاز
دبئی(این این آئی)دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کیلئے نئی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی ائیر پورٹ انتظامیہ نے مسافروں کی بروقت بورڈنگ کیلئے دبئی انٹرنیشنل ہوٹل کے اشتراک سے نئی سہولت متعارف کرائی ہے۔ مسافروں کو رات کے آخری پہر ائیر پورٹ روانہ ہونے کی کوفت سے نجات مل جائے گی۔
ائیر پورٹ انتظامیہ اور ہوٹلنگ کمپنی کے اشتراک سے نئی سروس حاصل کرنے کیلئے 4 افراد پر مشتمل خاندان کو 12 گھنٹے کیلئے 350درہم ادا کرنا ہونگے۔ مسافر اپنی فلائٹ سے 12 گھنٹے قبل ائیر پورٹ پہنچ کر دبئی ہوٹل میں کمرہ بک کرسکیں گے جس کے بعد وہ آرام سے سو کر وقت گزار سکتے ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ انہیں فلائٹ سے کچھ دیر قبل بیدار کر کے ٹرمینل پر روانہ کر دے گی۔ہوٹلنگ کی یہ خدمت دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ٹرمنل نمبر 3 کیلئے مخصوص کی گئی ہے۔ ہوٹلنگ کمپنی کے ڈائریکٹر میتھیو ہاروبین کا کہنا تھا کہ پیش کی جانے والی نئی سروس ان فلائٹوں کے مسافروں کیلئے مثالی ہو گی جن کی پرواز صبح سویرے ہوتی ہے اور انہیں اپنی رہائش سے ہوٹل تک پہنچنے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس سروس کو حاصل کرنے والے مسافروں کیلئے ٹرمنل 3 پر خصوصی کائونٹر قائم کیاگیا ہے جہاں و ہ خود کو رجسٹر کرا نے کے بعد کمرہ حاصل کر سکتے ہیں۔
The post بڑی پریشانی سے چھٹکارہ!دبئی ائیر پورٹ پر مسافروں کیلئے نئی حیران کن سہولت کا آغاز appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment