یمنی فوج نے صنعاء میں حوثیوں کا چوتھا ڈرون مار گرایا
صنعاء(این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے صنعاء میں حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مارگرایا جس کے بعد مارچ میں مار گرائے گئے ڈرون طیاروں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز یمنی فوج نے نھم ڈاریکٹوریٹ میں ایرا نواز حوثیوں کا
ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق ڈرون طیارہ سرکاری فوج کی تنصیبات کے اوپر پرواز کررہا تھا کہ اسے مار گرایا گیا۔خیال رہے کہ رواں سال کے دوران یمنی فوج اب تک حوثی باغیوں کے 7 بغیر پائلٹ ڈرون طیارے تباہ کرچکی ہے۔
The post یمنی فوج نے صنعاء میں حوثیوں کا چوتھا ڈرون مار گرایا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment