بھارت کا ایک اور جنگی جہاز گر کر تباہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 27 طیارہ گر کر تباہ ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مگ طیارہ معمول کی پرواز پر بھارتی ریاست راجستھان سے اڑا تھا تاہم کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا اور گڈگانہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ پائلٹ کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں اور نہ ہی طیارے کے تباہ ہونے

کی وجوہات سامنے آ سکیں ۔ بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس کے دوران طیارے تباہ ہونے کی وجوہات کے بارے میں معلوم کیا جا سکے گا ۔واضح رہے پاکستان نے فضائی حدود کی خلا ف ورزی پر بھارت کے 2طیارے مار گرائے تھے ،ایک پائلٹ ابھینندن کو زندہ گرفتار کیا گیا جسے بعد میں بھارت کے حوالے کردیا گیا تھا۔

The post بھارت کا ایک اور جنگی جہاز گر کر تباہ appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020