غزہ پٹی میںیوم الارض پر مظاہرے،اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے چارفلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میںیوم الارض کی مناسبت سے ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں سے تین کی عمریں 17 سال سے بھی کم تھیں، حق واپسی ملین مارچ کے موقع پر

اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پرگولیاں چلانے اوران کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ سے 316 شہری زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں پانچ کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ 121 کو درمیانے درجے کے اور 181 کو معمولی زخم آئے ، عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کے علاقے مین منعقدہ حق واپسی ملین مارچ کے موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پرگولیاں چلائیں اوران کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں316 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی فوج کے حملے میں ہفتے کے روز 20 سالہ محمود جہاد سعید شہید ہوگیا۔ اس کے بعد 17 سالہ ادھم نضال عمارہ کو مشرقی غزہ میں شہید کیا گیا۔ 17 سالہ تامر ھاشم ابو الخیر اور سترہ سالہ بلال محمود یونس خان یونس میں شہیدہوئے۔گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین سو کے قریب فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان مین 86 بچے،29 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ 121 کو درمیانے درجے کے اور 181 کو معمولی زخم آئے ،64 فلسطینی سرمیں گولیاں سے زخمی ہوئے۔ 16 کو دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔46 فلسطینی شہری آنسوگیس کی شیلنگ اور 94 شہری اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے گولوں سے زخمی ہوئے۔

The post غزہ پٹی میںیوم الارض پر مظاہرے،اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے چارفلسطینی شہید appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory