ٹریزامے ناکام : برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل تیسری بار بھی مسترد کر دی

لندن (این این آئی)برطانوی پارلیمان نے وزیراعظم ٹریزا مے کی بریگزٹ ڈیل کو تیسری مرتبہ بھی مسترد کر دیا۔ اب یا تو بریگزٹ معاملہ طویل التوا کا شکار ہو جائے گا یا پھر برطانیہ اگلے دو ہفتوں میں بغیر کسی ڈیل کے ہی یورپی یونین سے نکل جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے اس سے قبل اراکین پارلیمان سے استدعا کی تھی کہ وہ برطانیہ کو کسی سیاسی بحران کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے اس ڈیل کو منظور کر لیں، تاہم پارلیمان نے اس ڈیل کو دو سو چھیاسی کے

مقابلے میں تین سو چوالیس ووٹوں کی اکثریت سے مسترد کر دیا۔ اس پیش رفت کے بعد برطانوی کرنسی پاؤنڈ کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ برطانوی پارلیمان کی جانب سے ٹریزا مے اور یورپی یونین کے درمیان طے شدہ اس ڈیل کے مسترد کیے جانے کی وجہ سے ملکی حکومت کو ایک اور دھچکا پہنچا ہے اور اب اس معاملے پر حکومت یک سر بے بس دکھائی دیتی ہے۔ وزیراعظم مے نے اس سے قبل پیش کش کی تھی کہ اگر اراکین پارلیمان یہ ڈیل منظور کر لیتے، تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاتیں۔

The post ٹریزامے ناکام : برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل تیسری بار بھی مسترد کر دی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

3بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،3غیر ملکی میڈیا ہاؤسز میں 3 ارب تقسیم ،الیکشن سے پہلے اور الیکشن والے دن کیا بھیانک منصوبہ بنایا گیا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات

Australia inflation edges up but still below target

British author accuses Meghan Markle of ‘buying her own book’ in thousands