امریکی صدر نے آئندہ ہفتے میکسیکو کی سرحد بند کرنے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی سرحد سے غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ اور سرحد کے آر پار غیرقانونی تجارت بند نہ ہوئی تو وہ آئندہ ہفتے میکسیکوکی سرحد بند کر دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہاکہ اگر رکاوٹیں پیدا کرنے پر تلے ہوئے ڈیموکریٹس نے دیوار کی تعمیر کی تکمیل کے لیے مالی وسائل مہیا نہ کیے اور وہ مضحکہ

خیز امیگریشن قوانین بھی تبدیل نہ کیے جن کا خمیازہ ہمارے ملک کو بھگتنا پڑ رہا ہے، تو ہم اپنی جنوبی سرحد کو قطعی طور پر بند کر دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔اس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے بہت سخت گیر امیگریشن پالیسی کو ہی اپنے دور صدارت کا محور بنائے رکھنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، بضد ہیں کہ کانگریس نے انہیں پانچ بلین ڈالر نہ دیے، تو وہ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے وہ فنڈز بھی جاری نہیں کریں گے، جو امریکا کی وفاقی حکومت کی معمول کی کارکردگی کے لیے ناگزیر ہیں۔

The post امریکی صدر نے آئندہ ہفتے میکسیکو کی سرحد بند کرنے کی دھمکی دے دی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory