حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کا پروگرام بنا لیا ، عمران خان نے یہ فیصلہ کس کے کہنے پرکیا؟

اسلام آباد(آن لائن ) حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کا پروگرام بنا لیا، وزیراعظم نے اتحادی رہنماؤں کو یقین دہانی کرا دی جس پر ارباب غلام رحیم نے ان کا شکریہ اداکیا۔حکومت کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کی تیاری، نام تبدیل کرنے کا مطالبہ گھوٹکی میں اجلاس کے دوران جی ڈی اے کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اتحادی رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کیا جارہا ہے، وزیراعظم کی یقین دہانی پر ارباب غلام رحیم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔دوسری طرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنا حکومت کے لیے ایک مشکل امتحان ہوگا، اس کے لئے قانون میں ترمیم کرنا پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی سے سادہ اکثریت سے قانون میں ترمیم کروا سکتی ہے۔سینٹ میں حکومت کی اکثریت نہیں، وہاں منظوری میں دشواری ہوسکتی ہے۔

The post حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کا پروگرام بنا لیا ، عمران خان نے یہ فیصلہ کس کے کہنے پرکیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory