نک جونس سے طلاق کی خبریں، پریانکا چوپڑا نے خاموشی توڑ تے ہوئے بڑا سرپرائز دیدیا

نیو یارک(آن لائن)پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے ان دنوں اپنی طلاق کی خبروں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جب کہ اداکارہ نے جونس فیملی کے ساتھ محبت بھرے لمحات کی تصاویر شیئر کر کے یہ تاثر دیا ہے کہ طلاق کی خبریں جھوٹی ہیں۔گزشتہ روز ایک برطانوی میگزین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ نک جونس اداکارہ پریانکا سے شادی ختم کرنے کے لیے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کرچکے ہیں جس کی وجہ دونوں کے درمیان ذاتی اختلافات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ اپنے پروفیشن کی وجہ سے نک جونس کو وقت نہیں دے رہیں ساتھ ہی نک جونس کے اہل خانہ بھی ان سے ناخوش ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پریانکا سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نک جونس کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل اداکارہ کافی نرم مزاج اور سمجھنے والی شخصیت کی مالک تھیں لیکن شادی کے بعد ان کی کچھ عادتیں سامنے آئی ہیں جو ساتھ زندگی گزارنے میں مشکل کا باعث ہیں۔

The post نک جونس سے طلاق کی خبریں، پریانکا چوپڑا نے خاموشی توڑ تے ہوئے بڑا سرپرائز دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020