مینا کماری کو مداحوں سے بچھڑے47 برس بیت گئے

ممبئی(این این آئی)ہندوستانی سینما اسکرین پر طویل عرصے تک راج کرنے والی مینا کماری کو دنیا سے گزرے47 سال بیت گئے۔ان کا اصل نام ماہ جبین تھا لیکن وہ مینا کماری کے نام سے مشہور ہوئیں، مینا کماری نے نو عمری میں ہی فلمی دنیا میں قدم رکھا اور طویل عرصے تک ہندوستانی فلم انڈسٹری پر چھائی رہیں۔انہوں نے اپنے 33 سالہ فنی کریئر میں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں پری نیتا، کاجل، پھول اور پتھر، دل ایک

مندر،آرتی، پاکیزہ اور صاحب بی بی اور غلام جیسی مشہور فلمیں بھی شامل ہیں۔مینا کماری نے 60 کی دہائی میں مشہور شاعر کمال امروہی سے شادی کی تاہم یہ شادی زیادہ دیر چل نہ سکی۔ ان کی فلم ’’پاکیزہ‘‘ فروری 1972 میں اس وقت ریلیز ہوئی جب وہ شدید بیمار تھیں اور اس فلم کی نمائش کو ابھی 2 ماہ بھی نہ گزرے تھے کہ31 مارچ کو مینا کماری دنیا سے کوچ کرگئیں تاہم اپنی باکمال اداکاری کے باعث وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

The post مینا کماری کو مداحوں سے بچھڑے47 برس بیت گئے appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory