ن لیگ نےپاکستان کو 30ہزار ارب روپے کا مقروض کیا،سابق حکومت پر سنگین ترین الزام عائد

سرگودھا(این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو 30ہزار ارب روپے کا مقروض کیا۔ بارہ سو ارب روپے کا قرضہ لیا گیاایک سوارب روپے کے چیک پنجاب میں بائونس تھے مسلم لیگ ن کی ہی حکومت تھی جس نے تمام سرکاری اداروں کو بیچا۔

آج ملک میں ہونے والی مہنگائی کا سبب بھی سابقہ حکومت کی پالیسیاں تھیں جب قرضہ ادا کرنے کے لئے قرضہ لیں گے تو پھر مہنگائی تو ہوگی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ ن پانچ مرتبہ پنجاب میں بر سر اقتدار آئی مگر عوام کی قسمت نہ بدل سکی آج شریف خاندان کے خلاف جو احتساب ہورہا ہے وہ ان کی ذاتی کرپشن کاہیِ۔اداروں کو بیچنے اور لوگوں کو بے روز گار کرنے پر انکا احتساب ابھی نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ بھلوال کو ضلع بنانے کے حوالے سے کسی کو دکان نہیں چمکانے دی جائے گی بھلوال ضلع ہم ہی بنائیں گے جس کے لئے کام شروع ہوگیا ہے۔پنجاب میں جو نئے ضلعے بننا ہیں ان میں بھلوا ل سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ مانتے ہیں ابھی وہ تبدیلی نہیں آئی جسے لایا جانا تھا ۔مگر خلوص نیت نے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ خدمت کمیٹی کے ساتھ اب محلہ کی سطح پر بھی کمیٹیاں بنائی جائیں گی تاکہ مقامی مسائل کا حل ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کسی کی بدمعاشی یا جگہ ٹیکس کسی بھی صورت قبو ل نہیں سال 2017 تک سوئی گیس کی درخواستیں دینے والوں کو سوئی گیس کنکشن فراہم کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے سیاسی اختلاف تو ہوسکتا ہے مگر ذاتی اختلاف نہیں۔انہوں نے بتایا کہ نیب کو ہاسوسنگ سوسائیٹیوں کے خلاف کاروائی سے روکتے ہوئے کوشش کی جارہی ہے کہ تمام سوسائیٹیاں قانونی دائرہ میں آجائیں ۔

The post ن لیگ نےپاکستان کو 30ہزار ارب روپے کا مقروض کیا،سابق حکومت پر سنگین ترین الزام عائد appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے ہونگے

SpaceX Starship SN11 rocket fails to land safely after test launch in Texas

جابہ میں کوئی بڑا مکان یا مدرسہ نہیں جس میں 350لوگ اکٹھے موجود ہوں اور نہ ہی کوئی ایسا مکان ہے جس میں 15لوگ بھی ایک وقت میں رہ سکیں،350لوگوں کو مارنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا