یمنی حوثیوں کی صرواح میں دراندازی کی کوشش ناکام،19 جنگجو ہلاک
صنعاء (این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے مآرب گورنری کے مغربی علاقے صرواح میں حوثی باغیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 19 باغیوں کو ہلاک کردیا۔ادھر جنوبی مشرقی تعز میں ایک کارروائی میں آٹھ حوثی شدت پسند ہلاک ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں کا ایک گروپ سرکاری فوج کے
زیرکنٹرول المخدرہ کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ اس دوران فوج نے باغیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 19 جنگجو ہلاک اور متعدد نے ہتھیار ڈال دئیے۔ادھر جنوبی مشرقی تعز میں ایک کارروائی میں 8 حوثی شدت پسند ہلاک ہوگئے۔یمنی فوج کے بریگیڈ 35 کے مطابق الاقروض کے محاذ پر حوثی باغیوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
The post یمنی حوثیوں کی صرواح میں دراندازی کی کوشش ناکام،19 جنگجو ہلاک appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment