’’ہم آپ کے ساتھ ہیں‘‘سعودی ولی عہد نے جنگ کے دوران پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرسے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب کو بھارتی جارحانہ عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی حکومت سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے سارے خطے کے امن کو داؤ پر لگانے پر تلی ہوئی ہے اس لیے پاکستان کی جانب سے خطرات بھانپتے ہوئے عالمی برادری کو بھی تمام خدشات

سے باخبر رکھا ہے۔ عادل الجبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ دوسری جانب السعودیہ ایئر لائنز کی جانب سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ ایئر لائن کی جانب سے پاکستان جانے اور آنے والی تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔نئے شیڈول کے لیے قریبی برانچ یا سعودیہ میں موجود ایئر لائنز کے دفاتر سے معلومات لیں۔

The post ’’ہم آپ کے ساتھ ہیں‘‘سعودی ولی عہد نے جنگ کے دوران پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020