مودی کی ایک ہی دن میں عقل ٹھکانے آگئی ،عمران خان کی آفر کے بعد بھارت نے بڑا قدم اٹھا لیا
نئی دہلی (وائس آف ایشیا)جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی عقل ایک دن میں ہی ٹھکانے آگئی ہے اور بھارتی حکومت نے پلوامہ واقعے سے متعلق بعض دستاویزات پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈوزیئر اسلام آباد پہنچنے پر اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ بھارتی ترجمان نے کہا ہے کہ ڈوزیئر میں پلوامہ واقعہ کے ذمہ داروں سے متعلق تفصیلات شامل ہیں‘بھارتی ترجمان کے مطابق ڈوزیئر دیئے جانے کے بعد بھارت کی
جانب سے پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف فوری قابل تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد ڈوزیئر حوالے کیا ہے‘ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ ڈوزیئر میں قابل عمل شواہد ہوئے تو پاکستان پیش رفت کرے گا.۔ بھارتی ترجمان کے مطابق بھارت نے پاکستان کو دیئے جانے والے ڈوزیئر میں گرفتار بھارتی پائلٹ کے حوالے سے بھی تفصیلات کا مطالبہ کیا ہے۔
The post مودی کی ایک ہی دن میں عقل ٹھکانے آگئی ،عمران خان کی آفر کے بعد بھارت نے بڑا قدم اٹھا لیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment