’’پاکستان کیخلاف فضائی کارروائی سے ہمیں 22مزید نشستیں ملیں گی‘‘ مودی کی پاکستان کیساتھ کشیدگی بڑھانے کی اصل وجہ منظر عام پر آگئی

نئی دہلی ( آن لا ئن )بھارت میں انتہا پسند حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابات میں کامیابی کے لئے موت کے کھیل اور پاک بھارت کشیدگی بڑھانے کی اصل وجہ منظر عام پر آگئی ۔خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کے روز مرکزی رہنما بی جے پی ،بی ایس یادیو نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کیساتھ کشیدگی میں اضافے اور فضائی حملوں سے ہماری جماعت کو 22 مزید نشستیں جیتنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فضائی کارروائی سے پورے ملک میں مودی مخالف ہوا تھم گئی ہے، فضائی کارروائی مودی کے حق میں بہترین ثابت ہوئی، جس کا نتیجہ انتخابات میں دیکھنے کو ملے گا۔بی ایس یادیو کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی کو لوک سبھا کی 22 سے 28 نشستیں جیتنے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب بھارتی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے ترجمان نے بی جے پی رہنما بی ایس یادیو کے بیان کو احمقانہ بیان قرار دیا ہے ۔

The post ’’پاکستان کیخلاف فضائی کارروائی سے ہمیں 22مزید نشستیں ملیں گی‘‘ مودی کی پاکستان کیساتھ کشیدگی بڑھانے کی اصل وجہ منظر عام پر آگئی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory