سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جمعرات کو کون سی اہم شخصیات ملاقات کریں گی؟

لاہور (این این آئی)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے آج (جمعرات ) کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقاتیں کریں گے ،ملاقاتیوں کی فہرست محکمہ داخلہ سے منظوری کے بعد جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے جمعرات کا دن مقرر ہے ۔ملاقات کیلئے نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر ، صاحزادی

مریم نواز،بھتیجے اور خاندان کے دیگر افراد بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچیں گے ۔جبکہ پارٹی رہنما پرویز رشید ،ڈاکٹر آصف کرمانی ، (ن) لیگ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی ملاقاتیں کریں گے ۔نواز شریف سے ملاقات کے لئے صبح 9 بجے سے دوپہر دو بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ نوا زشریف کے اہل خانہ دوپہر کا کھانا ہمراہ لائیں گے جو وہ نواز شریف کے ساتھ ملکر کھائیں گے ۔

The post سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جمعرات کو کون سی اہم شخصیات ملاقات کریں گی؟ appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020