گدھے بیرون ملک بھیجنے کیلئے خیبر پختونخوا میں فارمز بنانے کی تیاریاں، معاہد سوچ سمجھ کر کرینگے تاکہ خیبر پختونخوا میں گدھوں کی کمی نہ ہو،حکام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ  خیبرپختونخوا میں گدھوں کی افزائش اور برآمدگی کے منصوبے میں اہم پیشرفت ، صوبے کے دو مقامات پر گدھوں کے فارمز بنیں گے۔ابتدائی مرحلے میں بیمار، لاغر، معذور اور بوڑھے گدھےبرآمد کیے جائیں گے۔روزنامہ جنگ کے مطابق رواں سال صوبے میں مانسہرہ اور ڈی آئی خان میں گدھوں کے فارمز پر کام شروع ہو جائے گا، یہ فارمز غیر ملکی پارٹنر شپ سے بنائے جائیں گے۔چائینز کمپنیاں گدھوں کی

فارمنگ میں دلچسپی رکھتی ہیں، تاہم ایسی کمپنی سے معاہدہ کریں گے، جو چینی حکومت کے ساتھ منسلک ہو۔محکمہ لائیواسٹاک خیبرپختونخوا کے حکام کاکہنا ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں گدھوں کے افزائشی فارمز کے لیے تین بلین ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ معاہدہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہتے ہیں تاکہ خیبرپختونخوا میں گدھو ں کی کمی نہ ہو،واضح رہے  فارمزمیں گدھوں کی افزائش اڑھائی سے تین سال میں ہوجاتی ہے۔

The post گدھے بیرون ملک بھیجنے کیلئے خیبر پختونخوا میں فارمز بنانے کی تیاریاں، معاہد سوچ سمجھ کر کرینگے تاکہ خیبر پختونخوا میں گدھوں کی کمی نہ ہو،حکام appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory