عمران خان کے دور اقتدار میں حج اخراجات متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر، اخراجات کتنے بڑھ جائینگے؟تجاویز سامنے آگئیں

اسلام آباد (آن لائن) حج اخراجات میں کم ازکم 1 لاکھ 10 ہزار روپے اضافے کا امکان ہے، حکومت نے سبسڈی نہ دی تو اخراجات ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بڑھ جائیں گے، 100 نئی نجی کمپنیوں کو حج کوٹہ دینے کی تجویز ہے، وزارت مذہبی امور آج حج پالیسی 2019 وفاقی کابینہ میں پیش کرے گی۔ حکام وزارت مذہبی امور آج وفاقی کابینہ کو حج پالیسی پر بریفنگ دیں گے، سبسڈی کے بغیر حج اخراجات شمالی علاقوں کے لیے 4 لاکھ 36 ہزار جبکہ جنوبی علاقوں کے

لئے 4 لاکھ 26 ہزار روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی 45 ہزار روپے فی حاجی سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی، جس کا حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔سبسڈی کی صورت میں حج اخراجات 3 لاکھ 90 ہزار ہونے کا امکان ہے، رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی عازمین سعودی عرب جائیں گے، ایک لاکھ 7 ہزار پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے جبکہ 76 ہزار سے زائد عازمین پرائیویٹ سکیم کے تحت سعودی عرب جائیں گے۔

The post عمران خان کے دور اقتدار میں حج اخراجات متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر، اخراجات کتنے بڑھ جائینگے؟تجاویز سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory